Mango Benefits For Health
whatsapp

Mango Benefits For Health

Mango Benefits For Health

Mango Benefits For Health  


 The benefits of raw mango that doctors hide from you 

کچے آموں کے وہ فائدے جو ڈاکٹرز آپ سے چھپاتے ہیں


پاکستان میں جیسے جیسے گرمی بڑھتی جارہی ہے آموں کی آمد بھی قریب ہوتی جارہی ہے۔ہمارے ملک میں پکے ہوئے آم تو سب شوق سے کھاتے ہی ہیں، لیکن کچے آم بھی بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں، ان سے مشروب بھی تیار کیا جاسکتا ہے وار چٹنیوں کو مزید چٹخارے دار بنایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح کیری کا اچار بنا کر فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آپ یہاں کچے آموں کے چند فوائد جانیں، جو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہیں۔


Mango Give Protection from extreme heat and dehydration 
 شدید گرمی اور ڈی ہائیڈریشن سے تحفظ


کچے آموں کا جوس پینا صرف فرحت بخش ہی نہیں بلکہ یہ شدید گرمی کے اثرات کو کم کرکے ڈی ہائیڈریشن کی روک تھام کرتا ہے۔ گرمیوں میں پسینے کی شکل میں بہت زیادہ سوڈیم کلورائیڈ اور آئرن خارج ہوسکتا ہے، جس سے جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے، کیری کا شربت اس سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔


Protection from extreme heat and dehydration through Mango 

معدے کے مسائل کا حل


کچے آم کا استعمال معدے کے عوارض سے بچاﺅ میں مدد دیتا ہے، جو موسم گرما میں کافی عام ہوجاتے ہیں۔ کیری کھانے کی عادت قبض، ہیضے، سینے کی جلن اور متلی کی کیفیت اور بدہضمی سے تحفظ یا ان کا اچھا علاج ثابت ہوتی ہے۔

  دل کے لیے فائدہ

کچے آموں میں نیاسن نامی ایسڈ ہوتا ہے جو کہ دل کے لیے صحت بخش جز ہے، نیاسن خون کی شریانوں کے مسائل سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ بلڈ کولیسٹرول لیول بہتر کرتا ہے۔


 Treatment of Meat Eating (Gum Diseases) through Mango 
 گوشت خورے (مسوڑوں کے امراض) کا علاج


کیری کا سفوف یا آمچور کو گوشت خورے کا موثر علاج سمجھا جاتا ہے، اس مرض میں اکثر مسوڑوں سے خون، خراشیں، کمزوری اور تھکاوٹ وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے۔ کچے آم وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور عام طور پر اس کی کمی ہی اس مرض کا باعث بنتی ہے۔ اسی طرح یہ وٹامن خون کی شریانوں کی لچک بڑھاتا ہے اور خون کے سرخ خلیات کو بڑھاتا ہے جس سے اینیما کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے۔


Mango Beneficial for liver and intestines 
 جگر اور آنتوں کے لیے فائدہ مند


کچے آم جگر کے لیے بہت فائدہ مند ہیں اور یہ جگر کے مختلف امراض سے بچانے یا علاج میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ کیری کے ٹکڑوں کو چبانا چھوٹی آنت میں پتے میں بننے والے سیال بائل کو داخل کرتا ہے، جہاں وہ چربی کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے جبکہ غذا میں موجود نقصان دہ جراثیموں کو مارتا ہے۔


Mango use for Physical Ability 
 جسمانی توانائی


معمولی مقدار میں کیری کا سفوف دوپہر کے وقت کی سستی کو دور کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے جو عام طور پر کھانے کے بعد طاری ہوتی ہے۔ درحقیقت کچے آم جسمانی توانائی بڑھاتے ہیں اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں 

Post a comment

0 Comments